ملک شاہد جمیل ایڈووکیٹ کے والد محترم انتقال کر گئے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ڈیلی بزنس رپورٹ کے سابق سٹاف رپورٹر ومعروف قانون دان ملک شاہد جمیل ایڈووکیٹ کے والد محترم ملک محمد جمیل ایڈووکیٹ رضائے الٰہی سے انتقال کر گئے، (انا ﷲ وانا الیہ راجعون)۔ مرحوم نہایت شفیق’ ہمدرد اور درد دل رکھنے والے انسان تھے۔ مرحوم کی نمازجنازہ گزشتہ روز مکوآنہ والے قبرستان میں ادا کرنے کے بعد سپردخاک کر دیا گیا۔ نمازجنازہ میں وکلاء سمیت ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ ”ڈیلی بزنس رپورٹ” کے ایڈیٹر ہمایوں طارق’ نیوز ایڈیٹر ریاض ملک سمیت تمام سٹاف نے سوگوار خاندان سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے دعا کی ہے کہ اﷲ تعالیٰ اپنے حبیبۖ کے صدقے مرحوم کو جنت الفردوس میں بلند مقام اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے، (آمین)۔ ملک شاہد جمیل ایڈووکیٹ کا فون نمبر 0306-6012229 ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں