اسلام آباد (سپورٹس نیوز)اسلام آباد ٹیبل ٹینس ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری رفیق سرحدی نے کہا ہے کہ ملک میں کھیلوں کی ترقی کیلئے اکیڈمی کا قیام بہت ضروری ہے۔ گزشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وفاقی دارالحکومت میں ٹیبل ٹینس کا بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے اور ٹیلنٹ کو ابھارنے کے لئے ایسوسی ایشن دن رات کوشاں ہے۔ ایک سوال کے جواب میں رفیق سرحدی نے کہا کہ کوئی بھی کھیل حکومتی اور سپانسرز کی سرپرستی کے بغیر ترقی نہیں کر سکتا۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ پرائیویٹ سیکٹرز کو کرکٹ کی طرح دیگر کھیلوں پر بھی توجہ دے تاکہ پاکستانی کھلاڑی مستقبل میں بھی دوسرے کھیلوں میں بین الاقوامی سطح پر ملک پاکستان کام نام روشن کریں۔




