ملک کے تیسرے بڑے شہر فیصل آباد میں ڈاکو راج برقرار

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) ملک کے تیسر ے بڑے شہر فیصل آباد میں ڈاکو راج برقرار ، پولیس بے بس، آج پھر ڈاکوئوں اور چوروں کے گروہ49مقامات پر وارداتیں کرتے ہوئے لاکھوں کا مال و اسباب لوٹ کر فرار ہو گئے’ درجنوں شہریوں کی موٹر سائیکلیں چور لے اُڑے جبکہ اوباش افراد نے سبز باغ دکھا کر دو لڑکیوں اور 2لڑکوں کو اغواء کر لیا’ پولیس نے مغویان کی بازیابی کیلئے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔ تفصیل کے مطابق فیکٹری ایریا کے علاقہ پرتاب نگر کے ابو بکر کی ہمشیرہ(ن) کو نامعلوم جبکہ چک جھمرہ کے علاقہ192ر ب کے گلزار کی ہمشیرہ (الف)گھر سے سودا سلف لینے بازار گئی واپس نہ آئی، نشاط آباد کے علاقہ4 ج ب کے رہائشی شاہ فیصل کا بھائی یوسف اور ٹھیکری والا کے علاقہ83 ج ب کے مبارک علی کا بھتیجا غلام عباس گھر سے کھیلنے گئے واپس نہ آئے’ پولیس مصروف تفتیش ہے۔ جبکہ الیاس پارک کے قریب وحید سے جھپٹا مار کر بیگ، ستارہ سپنا سٹی کے قریب علی رضا سے موٹرسائیکل’ نقدی وفون، گلستان کالونی میں شکیل احمد کے گھر کے تالے توڑ کر بھاری مالیت کا سامان چوری، بھمی پور کے قریب انتظار احمد سے 20ہزار وفون، 46ج ب کے عطا ء اللہ سے جھپٹا مار کر فون،طارق آباد پھاٹک کے قریب شاہد سے نقدی وفون، 135ر ب کے معراج دین کے گھر سے 2بکرے، 202ر ب بھائی والہ کے نصیر احمد کے گھر کا صفایا کر دیا، 196ر ب کے محمود علی کے گھر سے سامان چوری، باوا چک کے قریب عثمان صفدر سے قیمتی فون، منان ٹائون کے قریب نثار احمد سے 2لاکھ وفون، ملت روڈ پر گرین ولاز کے زوہیب کے گھر کے تالے توڑ کر زیورات نقدی وقیمتی سامان چوری، نشاط آباد کے یاسر شکیل سے جھپٹا مارکر فون، کوہستان اڈا کے قریب حیدر علی کے ڈالے سے ڈیڑھ لاکھ مالیت کا کپڑا چوری، حسن چوک مارکیٹ کے قریب ناصر سے65ہزار و فون،263ر ب کے طارق کے گھر سے سولر پلیٹس’ سامان چوری، 58ج ب کے اشرف کی دکان کا صفایا کردیا، جواد ٹائون کے قریب محمد حسین سے25ہزار وفون، دستگیر پورہ کے قریب حسن علی سے لیپ ٹاپ، 352گ ب کے مصدق حسین کے گھر سے لاکھوں کے زیورات’ نقدی چوری، 119گ ب کے اعظم کے ڈیرہ سے ٹیوب ویل کا سامان چوری، 412گ ب کے قریب وقاص سے ایک لاکھ 19ہزار وفون، قصبہ تاندلیانوالہ کے نذیر احمد کی حویلی سے مویشی چوری، 511گ ب کے امین سے ڈیڑھ لاکھ وفون، 502گ ب کے محمد حسن سے85ہزار وفون، 554گ ب کے لطیف سے ڈیڑھ لاکھ، قصبہ سمندری کے غلام مرتضیٰ سے 46ہزار و فون،445گ ب کے اظہر عباس کے ڈیرہ سے پیٹرانجن چوری، 43گ ب کے خلیق سے نقدی وفون چھین لیا، دیگر وارداتوں کے دوران سماج دشمن عناصر نے لاکھوں کا مال و اسباب لوٹ لیا۔ علاوہ ازیں میاں ٹرسٹ ہسپتال سے علی اکبر، خواجہ ٹریول سے نعمان جاوید، غلام محمد آباد ہسپتال سے جہانزیب، غلام محمد آباد اے بلاک کے عباس کاظمی، بیس لائن کے عمران، سلیمانیہ کالونی کے محمد اقبال، سمال اسٹیٹ سے زبیر، منصورآباد کے عبداللہ، نیو گرین ٹائون کے اسلم، نواز شریف پارک سے طیب، 250ر ب کے عثمان، 229ر ب کے ابو بکر، قصبہ تاندلیانوالہ کے جلیل اور دیگر سے موٹر سائیکلیں اور رکشے چور لے اُڑے’ پولیس شہر بھر کی ناکہ بندیوں کے باوجود سماج دشمن عناصر کا سراغ لگانے میں کامیاب نہ ہو سکی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں