فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) پنجاب فوڈ اتھارٹی نے غلہ منڈی سمیت مختلف مقامات پر چھاپے مار کر ممنوعہ چائنا نمک اور دیگر غیر معیاری اشیاء فروخت کرتے ہوئے آڑھتی سمیت 3دکانداروں کو گرفتار کر لیا، ڈیڑھ سو کلوگرام ممنوعہ چائنا نمک’ مضرصحت سپاری سمیت دیگر زائد المیعاد اشیاء برآمد کر لیں’ فوڈ سیفٹی آفیسر احسن محمود نے غلہ منڈی میں آڑھتی پرویز کی شاپ کا معائنہ کیا تو وہاں پر ممنوعہ چائنا نمک پایا گیا اور 150کلوگرام چائنہ نمک برآمد کر کے آڑھتی کو حراست میں لیکر حوالہ پولیس کر دیا۔ سمن آباد کے علاقہ رانا چوک میں چھاپہ مار کر پان فروش جہاں زیب کی دکان سے بھاری مقدار میں مضرصحت سپاری’ گٹکا وغیرہ اور فیڈمک میں چھاپہ مار کر مضرصحت اور زائد المیعاد اشیاء خوردونوش فروخت کرنے پر علی نامی شخص کو حراست میں لیکر حوالہ پولیس کر دیا۔




