فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) چالاک ملزمان نے منافع کا لالچ دیکر چار شہریوں کو جمع پونجی سے محروم کر دیا’ منافع دیا نہ رقم واپس کی’ مطالبہ کرنے پر چیک دیئے جو کہ بوگس نکلے’ منٹگمری بازار کے شاہد لطیف نے اس کے واقف کار ملزم شکیل نے 30لاکھ کی رقم لیکر فرار ہو گیا، ٹھیکری والا کے علاقہ 272 ج ب کے امجد نواز سے ملزم احمد نے ساڑھے گیارہ لاکھ کی رقم ہڑپ کر لی’ سمندری کے شاہد سے ملزم برہان نے 5لاکھ کی رقم لیکر واپس نہ کی’ لیاقت ٹائون کے حیدر سے ملزم سجاد نے 7لاکھ اور جیل روڈ کے شہزاد مسیح سے اس کے جاننے والے ملزم راج مسیح نے 4لاکھ کی رقم لیکر منافع دینے کا کہا۔ بعدازاں منافع دیا نہ رقم واپس کی، رقوم کا مطالبہ کرنے پر لیت ولعل کے بعد چیک دیئے جو کہ بنکوں سے کیش نہ ہو سکے۔




