منشیات فروش کو29سال قید،9لاکھ جرمانہ کی سزا کا حکم

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ایڈیشنل سیشن جج نوید احمد نے تھانہ کوتوالی کے منشیات کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے مجرم کو مجموعی طور پر 29 سال قید اور 9لاکھ جرمانہ کی سزا کا حکم سنا دیا۔ عدم ادائیگی جرمانہ کی صورت میں مجرم کو مزید پانچ ماہ قید سخت بھگتنا ہو گی۔ تفصیل کے مطابق تھانہ کوتوالی کے سب انسپکٹر شیخ ندیم نے اپنی ٹیم کے ہمراہ دو سال قبل 31مارچ 2024ء کو لیاقت روڈ پر چھاپہ مار کر بدنام زمانہ منشیات فروش علی مرتضیٰ ولد مبارک سکنہ 224 رب سندھو ٹائون کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے 7کلو چرس اور ساڑھے 5کلو افیون برآمد کی تھی اور چالان مکمل کر کے عدالت بھجوایا تو فاضل جج نے سماعت کے دوران منشیات فروش کو (3D) ت پ کے تحت 14 سال قید اور 4لاکھ جرمانہ جبکہ (5E) کے تحت مجرم کو 15سال قید اور 5لاکھ روپے جرمانہ کی سزا کا حکم سنایا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں