منشیات مقدمات میں ملوث دو حوالاتی چل بسے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سنٹرل جیل اور بخشی خانہ میں منشیات کے مقدمات میں ملوث 2حوالاتی زندگی کی بازی ہار گئے، جیل انتظامیہ نے نعشیں تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی۔ تفصیل کے مطابق سنٹرل جیل میں بند تھانہ غلام محمد آباد کا رہائشی 30سالہ غلام محمد کو طبیعت خراب ہونے پر ہسپتال لایا گیا جہاں پر دوران علاج دم توڑ گیا۔ علاوہ ازیں تھانہ کھرڑیانوالہ کے منشیات کیس کے ملزم عبدالرحمن ولد فضل محمد سکنہ 109 رب کو عدالت میں پیشی کیلئے بخشی خانہ لایا گیا۔ جہاں پر اسکی طبیعت ناساز ہو گئی تو اسکو بھی طبی امداد کیلئے ہسپتال لایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسکی جان بچانے کی کوشش کی لیکن وہ دوران علاج زندگی کی بازی ہار گیا، جیل انتظامیہ نے نعشیں تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں