منڈی صادق گنج کا مرکزی چوک سکڑنے لگا

منڈی صادق گنج(نامہ نگار)200سو فٹ کا مرکزی چوک100فٹ سے کم ہو گیا۔ تجاوزا ت کے خلاف متعدد آپریشن ہوئے مگر مرکزی چوک کو اصل شکل میں بحال نہ کیا گیا تاحال افسران مافیا کے مفادات کے محافظ۔شہر کے مین بازار کا مرکزی چوک جو سرکاری نقشے کے مطابق کے مطابق 200سو فٹ کا ہونا چاہئے اور اس سے ملحقہ چاروں اطراف سے انے والی سڑکوں کی چوڑائی 50 فٹ تک ہونی چاہئے تھی لیکن گزشتہ کئی سال سے لے موجودہ صورت صورت تک مرکزی چوک 100 فٹ سے بھی کم ہو کر رہ گیا ہے اور چاروں اطراف سے ملحقہ روڈز 50 فٹ کی بجائے 35 فٹ تک رہ گئے دلچسپ امر یہ ہے کہ مین بازار کے مرکزی چوک میں چوک کے چاروں اطراف میں سرکاری اراضی ہے اور اس سرکاری اراضی پر سرکاری تعمیر شدہ دوکانات ہیں اس کے باوجود مرکزی چوک کو سرکاری نقشے کے مطابق بحال نہ کیا گیا حکومت پنجاب کی جانب سے مختلف ادوار میں تجاوزات اور سرکاری اراضی واگزار کروانے کے احکامات پر بھی چار سے پانچ اسسٹنٹ کمشنرز اور ڈسٹرکٹ ریگولیشن آفیسر مرکزی چوک میں سرکاری اراضی کو واگزار کرانے کے لئے آپریشن تو کرتے رہے لیکن وہ آپریشن مرکزی چوک سے سرکاری اراضی واگزار کروا کر اسے اصل شکل میں بحال کرنے کی بجائے محض فوٹو سیشن کی حد تک ہوتے تھے موجودہ ڈسٹرکٹ ریگولیشن آفیسر ضلع کونسل نعمان سرور نے بھی مرکزی میں آپریشن فوٹو سیشن کی حد تک کیا جبکہ موجودہ اسسٹنٹ کمشنر عتیق اللہ خان متعدد بار توجہ دلانے کے باوجود مین بازار کے مرکزی چوک کو واگزار کروانے کے لئے کوئی کاروائی نہ نر سکے شہریوں کا کہنا ہے کہ مرکزی چوک پر قبضہ مافیا اہنے ناجائز قبضوں کے ساتھ ساتھ چوک میں ہونے والی تجاوزات سے بھی ماہانہ لاکھوں روپے کما رہے ہیں مقامی عملہ اس مافیا کے سامنے بے بس ہے اور افسران موثر کاروائی کی بجائے فوٹو سیشن پالیسی پر چل رہے ہیں شہریوں نے ڈپٹی کمشنر بہاول نگر اور کمشنر بہاول پور سے مطالبہ کیا ہے کہ شہر کے مرکزی چوک کو قبضہ مافیا اور تجاوزات سے پوری طرح واگزار کروا کر اصل شکل میں بحال کیا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں