موبائل سیلولر کمپنیوں کا نیٹ ورک سست روی کا شکار،صارفین کو مشکلات

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) موبائل سیلولر کمپنیوں کا نیٹ ورک سست روی کا شکار’ صارفین کو کال کرنے اور میسجز ڈائون لوڈ کرنے میں شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا۔ ذرائع کے مطابق فیصل آباد میں موبائل سیلولر کمپنیاں جاز’ وارد’ ٹیلی نار’ یوفون وغیرہ کے صارفین کا کہنا ہے کہ آج کل موبائل فون کمپنیوں کے نیٹ ورک سسٹم انتہائی خراب ہو چکے ہیں۔ دنیا 5جی ٹیکنالوجی کی طرف جا رہی ہے لیکن ہمارے ملک میں نیٹ ورک سست رہتا ہے جبکہ موبائل کمپنیاں کروڑوں روپے وصول کر رہی ہیں جبکہ ان کی سروسز کا معیار کم ہوتا جا رہا ہے۔ سگنلز نہ آنے سے عام طور پر کال ڈراپ ہو جاتی ہے یا پھر آواز ہی سنائی نہیں دیتی اور کئی بار کال کرنے سے وقت اور پیسے دونوں کا ضیاع ہوتا ہے اور موبائل فون پر آنے والے مسیجز اور دیگر آئٹم کو ڈائون لوڈ کرنے میں بھی کافی وقت لگتا ہے جسکی وجہ سے آج کل کے ترقی کے دور میں صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ موبائل کمپنیوں کے صارفین نے ارباب اختیار سے مطالبہ کیا ہے کہ موبائل کمپنیوں کے نیٹ ورک سسٹم کو درست کرنے کے اقدامات کئے جائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں