واشنگٹن ( مانیٹرنگ ڈیسک )سوشل میڈیا پر مختصر ویڈیوز دیکھنے اور نہ رکنے والی اسکرولنگ اب ایک عام عادت بن چکی ہے، مگر اس عادت کے خطرات پہلے سے کہیں زیادہ سنگین ثابت ہو رہے ہیں۔امریکن سائیکولوجیکل ایسوسی ایشن (APA) کی نئی تحقیق نے خبردار کیا ہے کہ ٹک ٹاک سمیت دیگر مختصر ویڈیوز والی ایپس کا حد سے زیادہ استعمال دماغی کارکردگی پر منفی اثرات ڈالتا ہے، جنہیں عام طور پر برین راٹ کہا جاتا ہے۔APA کی تحقیق کے مطابق برین راٹ صرف ایک مذاق یا سوشل میڈیا اصطلاح نہیں بلکہ ایک حقیقی نیوروکگنیٹو سینڈروم neurocognitive syndrome ہے جو دماغی صلاحیتوں کو نقصان پہنچاتا ہے۔تحقیق Feeds, Feelings and Focus کے عنوان سے شائع ہوئی ہے، جس میں 71 مختلف مطالعات کے 98 ہزار 299 افراد کے ڈیٹا کا جائزہ لیا گیا۔نتائج میں انکشاف ہوا کہ مختصر ویڈیوز دیکھنے کا بڑھتا ہوا رجحان توجہ برقرار رکھنے کی صلاحیت (attention span) اور دماغی کنٹرول (inhibitory control) دونوں کو خراب کرتا ہے۔تحقیق میں یہ بھی سامنے آیا کہ نوجوان روزانہ اوسطا 6.5 گھنٹے آن لائن مواد استعمال کرتے ہیں




