موثر مانیٹرنگ کے ذریعے کسانوں کے مسائل حل کرینگے

کمالیہ(نامہ نگار)کمالیہ میں اسسٹنٹ کمشنر اقرا ناصر کی زیر صدارت ویٹ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں ایگریکلچر آفیسر فاطمہ اکمل سمیت متعلقہ محکموں کے افسران اور کمیٹی کے دیگر ممبران نے شرکت کی۔ اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ گندم کی کاشت کے مقررہ اہداف کے حصول کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں۔ کاشتکاروں کو پانی کی بروقت فراہمی، کھاد کی دستیابی اور دیگر زرعی ضروریات کو ہر ممکن یقینی بنایا جائے تاکہ پیداوار میں اضافہ ممکن ہو سکے ۔مزید بتایا گیا کہ ڈویژن بھر میں کسان کارڈ کی ریکوری میں تحصیل کمالیہ نے پہلی پوزیشن حاصل کی ہے ، جس پر اسسٹنٹ کمشنر نے متعلقہ ٹیم کو مبارک باد پیش کی اور ہدایت کی کہ اس تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے کارکردگی کو مزید بہتر بنایا جائے ۔ اجلاس کے شرکا کو ہدایت کی گئی کہ وہ فیلڈ میں مثر مانیٹرنگ کے ذریعے کاشتکاروں کے مسائل فوری حل کریں اور گندم کی پیداوار میں اضافے کے لیے جاری پالیسیوں پر مکمل عملدرآمد یقینی بنائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں