فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سابق رکن پنجاب اسمبلی چودھری شفیق احمد گجر نے کہا ہے کہ ملک کے موجودہ حالات میں عوام کو ہرسطح پر ریلیف فراہم کرنیکی ضرورت ہے۔ملک اس وقت شدید معا شی بحران میں ہے تما م طبقات پریشا ن ہیں مہنگائی میں ریکارڈ سالانہ 13.9کا اضافہ ، پیٹرو لیم مصنو عا ت کی قیمتوں میں روزانہ کی بنیاد پر کبھی معمولی کمی اور اضافہ ، بجلی و گیس ، ادویا ت ، اشیائے خوردونوش کے نرخوں میں مسلسل اضافے نے عوام کی زندگی اجیرن بنادی ہے ۔ متوسط اور کم آمدنی والے طبقے کیلئے دو وقت کی روٹی ، بچوں کی تعلیم، علاج اور دیگر بنیادی ضروریات کو پورا کرنا انتہائی مشکل ہوچکا ہے تمام سٹیک ہولڈرز معاشی استحکام کے لیے حکمت عملی طے کریں ان کا کہنا تھا کہ پیٹرول و ڈیزل کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کے ساتھ پیٹرولیم لیوی اور بلواسطہ ٹیکسوں کا اضافی بوجھ بھی براہ راست عوام پر منتقل کیا جارہا ہے جوکہ ناانصافی ہے ۔ایران امریکہ جنگ کے اثرات پوری دنیا پر مرتب ہوئے ہیں لیکن پیٹرول کی قیمت کا بے دریغ بوجھ کسی حکومت نے عوام پر اس طرح نہیں ڈالا جس طرح حکومت پاکستان نے ڈالا۔ انہوں نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے ساتھ ٹرانسپورٹ کے کرایوں ، زرعی آلات ، صنعتی پیداواری اخراجات اور روز مرہ کے استعمال کی تمام اشیا کی قیمتوں میں بے دریغ اضافہ ہواہے-اس صورتحال میں سب سے زیادہ متاثر خواتین ،بچے ، بزرگ ، مزدور پنشنرز اور کم آمدنی والے خاندان ہوئے ہیں گھریلو بجٹ بری طرح متاثر ہوچکا ہے لاکھوں خاندان اپنی بنیادی ضروریات پوری کرنے سے قاصر ہیں-




