موسیقی سرحدوں سے بالاتر ہو کر دلوں کو جوڑتی ہے’ میگھا

لاہور (شوبز نیوز) نامور گلوکارہ میگھا کے حال ہی میں ریلیز ہونے والے پنجابی گیت ”اپنا پنجاب” نے پاکستان کے ساتھ ساتھ بھارتی پنجاب میں بھی مقبولیت کے نئے ریکارڈ قائم کرنا شروع کر دئیے۔ گیت میں وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کے پنجاب کی ترقی کے وژن ،ثقافت اورخوبصورتی کے مختلف پہلوئوں کو اجاگر کرنے کے ساتھ وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی کامیابی سفارتکاری اور جرات اور بہادری کو بھی خوبصورت انداز میں پیش کیا گیا ہے ۔ پنجابی گیت میںمیگھا کے ہمراہ معروف فوک گلوکار عباس جٹ نے بھی اپنی آواز کا جادو جگایا ہے۔گلوکارہ میگھا نے کہا کہ ”اپنا پنجاب ”محض ایک گیت نہیں بلکہ پنجاب کی محبت، ثقافت اور خوبصورتی کو دنیا کے سامنے پیش کرنے کی ایک کوشش ہے۔ میری ہمیشہ سے خواہش رہی ہے کہ اپنے فن کے ذریعے پنجاب کے مثبت اور خوبصورت تشخص کو اجاگر کروں۔انہوں نے کہا کہ پنجابی گیت کو پاکستان اور بھارتی پنجاب میں ملنے والی پذیرائی انتہائی حوصلہ افزا ء ہے اور اس سے ثابت ہوتا ہے کہ موسیقی سرحدوں سے بالاتر ہو کر دلوں کو جوڑتی ہے۔”اپنا پنجاب ”کی موسیقی عباس جٹ اور اصغر گگو منڈی نے ترتیب دی ہے، کوریوگرافی وقاص علی اور ذیشان علی جانوں ہیں جبکہ گیت کو میگھا کلیکشنز آرٹ اینڈ کلچر پروڈکشن نے پروڈیوس کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں