مونگ پھلی فروش کو قتل کرنیوالے 2ملزمان گرفتار

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) تھانہ ڈی ٹائپ کالونی کے علاقہ میں مونگ پھلی فروخت کرنے والے اسمعیل خان کو قتل اور اس کے بھائی ابراہیم کو فائرنگ کر کے زخمی کرنے والے ملزمان کو تھانہ ڈی ٹائپ کالونی کے ایس ایچ او نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے گرفتار کرلیا ۔پولیس نے مدثر اور رضوان کو گرفتار کر کے مزید تفتیش شروع کردی ۔ملزمان نے دو روز قبل سمندری روڈ پر ناولٹی پل کے قریب مدینہ مارکی کے سامنے مونگ پھلی فروخت کرنے والے بھائیوں پر معمولی بات پر طیش میں آکر فائرنگ کی تھی فائرنگ کی زد میں آکر ایک بھائی موقع پر جاں بحق اور دوسرا زخمی ہوا تھا۔ ملزمان قتل کی واردات کے بعد موقع پر سے فرار ہوگئے تھے ۔جس پر ملزمان کی گرفتاری کیلئے مقتول کے ورثا کی جانب سے سرکل بٹالہ کالونی ڈی ایس پی کے آفس کے باہر احتجاج کیا گیا اعلی افسران کی طرف سے ملزمان کی جلد گرفتاری کی یقین دہانی پر احتجاج موخر کیا گیا پولیس نے چھاپہ مار کارروائی میں دونوں ملزمان کو گرفتار کرکے پابند سلاسل کر دیا۔ ایس پی اقبال ٹائون کا کہنا ہے کہ ملزمان کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی اور مقتول کے ورثا کو انصاف فراہم کیا جائے گا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں