لاہور (بیوروچیف) موٹروے پولیس کی بروقت کارروائی، گاڑی میں سوار دونوں افراد کو بحفاظت نکال لیا گیا، آتشزدگی سے کار کو شدید نقصان پہنچا۔لاہور سیالکوٹ موٹروے پر ایک کار میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، تاہم موٹروے پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے گاڑی میں سوار دونوں افراد کو بحفاظت باہر نکال لیا۔ واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق گاڑی میں آگ بظاہر شارٹ سرکٹ کے باعث لگی۔ اطلاع ملنے پر موٹروے پولیس کے اہلکار فوری طور پر موقع پر پہنچے اور امدادی کارروائی شروع کردی۔موٹروے پولیس نے آگ بجھانے والے آلات اور خصوصی فائر فائٹنگ کمبل کی مدد سے شعلوں پر قابو پایا۔ امدادی کارروائی میں سب انسپکٹر رمیز خان اور سب انسپکٹر عامر سجاد نے حصہ لیا۔ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق آتشزدگی کے نتیجے میں گاڑی کو شدید نقصان پہنچا، تاہم بروقت کارروائی کے باعث گاڑی میں سوار دونوں افراد محفوظ رہے۔موٹروے پولیس کی فوری کارروائی سے ایک ممکنہ بڑے حادثے میں جانی نقصان سے بچا ممکن ہوا۔




