مکوآنہ (نامہ نگار) تیز رفتار موٹر سائیکل گدھا گاڑی سے ٹکرا گئی، بزرگ جاں بحق، نوجوان زخمی تفصیل کے مطابق جڑانوالہ روڈ پر سنٹرل جیل کے قریب ٹریفک حادثے میں 70 سالہ بزرگ جاں بحق جبکہ 15 سالہ لڑکا زخمی ہوگیا۔ریسکیو ذرائع کے مطابق کم عمر لڑکا تیز رفتاری سے موٹر سائیکل چلاتے ہوئے گدھا گاڑی سے ٹکرا گیا، جس کے نتیجے میں گدھا گاڑی سوار بزرگ محمد اکرم ولد عبد الکریم شدید زخمی ہوگئے اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر دم توڑ گئے، جبکہ موٹر سائیکل سوار ساحل ولد فیصل سر پر چوٹ آنے سے زخمی ہوگیا۔جاں بحق ہونے والے بزرگ کا تعلق چک نمبر 224رب فیصل آباد سے جبکہ زخمی لڑکا عثمان ٹائون ڈھڈی والا فیصل آباد کا رہائشی بتایا گیا ہے۔




