موٹر سائیکل سواروں نے واک کرتی خاتون کو نہر میں دھکا دیکر مار ڈالا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ساہیانوالہ کے علاقہ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار ملزمان نے واک کرتی خاتون کو نہر میں دھکا دیکر مار ڈالا جبکہ اسکی ساتھی خاتون کو تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے فرار ہو گئے’ اطلاع ملتے ہی ریسکیو1122 نے خاتون کی نعش کو نہر سے نکال کر ورثاء کے حوالے کر دیا، پولیس نے نعش کو قبضہ میں لیکر اندھے قتل کا سراغ لگانے کیلئے نامعلوم قاتلوں کی تلاش شروع کر دی۔ تفصیل کے مطابق 467 ج ب کے رہائشی رضوان نے بتایا کہ اسکی ہمشیرہ 42سالہ شہناز زوجہ مراد علی اپنی بیٹی عالیہ بی بی اور عزیزہ 35سالہ نجمہ بی بی صبح سویرے نہر کنارے واک کر رہی تھی کہ تین نامعلوم موٹرسائیکل سوار آئے اور شہناز بی بی کو مارنا شروع کر دیا اور نجمہ بی بی آگے بڑھی تو اس کو بھی تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے سڑک پر گرا دیا جبکہ شہناز بی بی کو دھکا دیکر نہر میں پھینک کر فرار ہو گئے۔ شور واہ ویلہ پر لوگوں نے ریسکیو1122 کو اطلاع کی تو ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر سرچ آپریشن کرتے ہوئے خاتون کی نعش کو نہر سے نکال کر حوالہ پولیس کر دیا، پولیس نے نعش کو پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر کے نامعلوم قاتلوں کی تلاش شروع کر دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں