موٹر سائیکل سوار ڈاکوئوں نے شہری کو لوٹ لیا

گوجرہ (نامہ نگار) دو موٹر سا ئیکل سوار مسلح ڈاکوؤ ں نے شہری سے سا ما ن کریا نہ چھین لیا۔ معلو م ہوا ہے کہ چکنمبر348 ج ب کا صداقت علی گوجرہ سے سودا سلف خرید کر موٹر سا ئیکل پر اپنے گاؤ ں جارہا تھا کہ چک نمبر 343 ج ب کے قریب سیم نہر پر دو موٹر سا ئیکل سوار ڈاکوؤ ں نے گن پوا ئنٹ پر روک لیا اور اسکے قبضہ سے چینی کا تھیلا، گھی کی پیٹی، چائے پتی کے ڈبے ودیگر گھریلو ساما ن چھین لیا اور فرار ہو گئے واردات کی اطلا ع مقا می پولیس کو دے دی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں