فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) سمندری روڈ پر پل عبداللہ کے قریب تیز رفتار موٹر سائیکل بے قابو ہو کر سڑک کنارے گڑھے میں گرنے سے7سالہ بچی جاں بحق، چچا بری طرح زخمی ہو گیا، ریسکیو1122نے ضروری کارروائی کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کر کے زخمی کو ہسپتال منتقل کر دیا، بتایا جاتا ہے کہ 21گ ب کا رہائشی30سالہ عثمان ولد منیر اپنی 7سالہ بھتیجی زینب کے ہمراہ موٹر سائیکل پر جا رہا تھا کہ جب وہ سمندری روڈ پل عبداللہ کے قریب پہنچا تو تیز رفتاری کے باعث موٹر سائیکل پر قابو نہ رکھ سکا ، بے قابو موٹر سائیکل سڑک کنارے گڑھے میں گر گئی، دونوں زخمی ہو گئے، اطلاع ملتے ہی ریسکیو1122کی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو طبی امداد کی غرض ہسپتال پہنچا یا جہاں پر 7سالہ زینب دختر آصف زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے زندگی کی بازی ہار گئی، تاہم پولیس نے نعش تحویل میں لیکر ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی۔




