فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن’ کمشنر فیصل آباد مسرت جبیں اور ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) ندیم ناصر کی ہدایت پر ڈپٹی چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن فیصل آباد عظمت فردوس نے انکروچمنٹ عملہ کے ہمراہ شہری حدود سے مویشیوں کے انخلاء کا سلسلہ جاری۔ گوکھوال کے گردونواح میں مویشی رکھنے والوں سے بیان حلفی لینا شروع کر دیئے۔ تفصیل کے مطابق ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت حکومت پنجاب نے شہری حدود میں مویشی رکھنے پر پابندی عائد کر رکھی ہے اور ڈپٹی چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن فیصل آباد عظمت فردوس نے مویشیوں کو شہری حدود سے باہر منتقل کرنے کیلئے مختلف مقامات پر موجود ایکشن لیتے ہوئے مویشیوں کو باہر منتقل کیا اور گزشتہ روز ملت ٹائون گوکھوال میں مویشی رکھنے والے درجنوں افراد کو فوری طور پر مویشی شہری حدود سے باہر منتقل کرنے کا پابند کرتے ہوئے بیان حلفی لینا شروع کر دیئے تاکہ وہ جلدازجلد اپنے مویشی شہری حدود سے باہر منتقل کر لیں ورنہ ان کے خلاف بھرپور ایکشن لیتے ہوئے مویشی ضبط کرتے ہوئے ان کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔




