مویشی منڈیوں نیاموآنہ میں ٹھیکیدار کی لوٹ مار ،وزیراعلیٰ پنجاب سے نوٹس لینے کا مطالبہ

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) عیدالاضحی کے قریب آتے ہی کیٹل مارکیٹ نیاموآنہ کے ٹھیکیدار کی لوٹ مار کا سلسلہ جاری’ مویشی منڈی کے ٹھیکیدار اور اسکے کارندوں نے دوسرے اضلاع سے آنے والے بیوپاریوں سے فی جانور من مانے ریٹ وصول کرنے لگے’ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف’ کمشنر فیصل آباد ڈویژن مسرت جبیں’ ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) ندیم ناصر سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ۔ ڈی ٹائپ کالونی کے سابق ناظم آفتاب احمد نے. وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز’ کمشنر فیصل آباد مسرت جبیں کو درخواست گزارتے ہوئے بتایا کہ کیٹل مارکیٹ نیاموآنہ کا ٹھیکہ محمد ظہیر ملک کو دیا گیا تو ٹھیکیدار اور اس کے کارندے دوسرے شہروں سے آنے والے بیوپاریوں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں اور غیر قانونی طور پر بدمعاشی کرتے ہوئے مویشی منڈی میں فی جانور 2ہزار روپے وصول کر رہے ہیں جبکہ 30×30 فٹ ٹینٹ کی جگہ کا کرایہ 2لاکھ’ 45×45 فٹ جگہ کا کرایہ 4لاکھ روپے اور ٹینٹ کی لگوائی 40 ہزار روپے وصول کر رہے ہیں جسکی وجہ سے بیوپاری اور خریدار بھی پریشان ہیں۔ بیوپاریوں نے جانوروں کے ریٹ بڑھا دیئے، موجودہ مہنگائی کے دور میں ہر شخص پہلے ہی پریشان ہے اور ٹھیکیدار کی طرف سے فیس کے نام پر لوٹ مار کی وجہ سے مسلم لیگ (ن) اور حکومت پنجاب کی بدنامی کا باعث بن رہا ہے۔ جو بیوپاری اور خریدار زائد فیس دینے سے انکار کرے تو ٹھیکیدار کے کارندے بدتمیزی اور ہاتھا پائی کرتے ہیں۔ شہری حلقوں نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف’ ڈویژنل کمشنرت مسرت جبیں اور ارباب اختیار سے مطالبہ کیا ہے کہ مویشی منڈی نیاموآنہ کے ٹھیکیدار کے خلاف فوری ایکشن لیا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں