فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) تھانہ صدر کے علاقہ مکوآنہ میں آسمانی بجلی گرنے سے محنت کش لقمہ اجل بن گیا۔ نعش گھر پہنچنے پر علاقہ میں کہرام مچ گیا والدین غم سے نڈھال ہر آنکھ اشک بار ہوگئی ہسپتال ذرائع کے مطابق گزشتہ روز ہونے والی بارش کے دوران 229 رب مکوآنہ کا رہائشی 28سالہ احسان علی ولد صدی احمد بارش کے دوران کام کاج کے سلسلہ میں جا رہا تھا کہ اچانک آسمانی بجلی اس پر آن گری اور وہ بے ہوش ہو کر گر پڑا۔ اہل علاقہ نے فوری طور پر تشویشناک حالت میں ہسپتال لائے جہاں پر ڈاکٹروں نے چیک اپ کے بعد اسکی موت کی تصدیق کر دی۔ تاہم ہسپتال انتظامیہ نے ضروری کارروائی کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کر دی۔




