مکہ اور مدینہ پر حملہ ہوا تو بھرپور جواب دینگے،سعودی اتحاد

ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی اتحادی افواج نے حوثیوں کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مکہ اور مدینہ کو نشانہ بنانے کی کوششوں کا جواب دینا ضروری ہے۔سعودی اتحادی افواج کاکہنا ہے کہ سعودی عرب پرحوثیوں کے حملے روکنے کے لیے اقدامات کیے جائیں گے، جہاز رانی کی آزادی کو لاحق حوثی خطرے کے خاتمے کے لیے کارروائیاں جاری ہیں حوثی کئی سال سے یمنی عوام کیلئے مشکلات کاباعث بنے ہوئے ہیں، انکے جارحانہ اقدامات نے یمنی اتحاد کو نقصان پہنچایا، یمن اور اس کے عوام کے ساتھ کھڑے رہیں گے دوسری جانب یمنی حکومت نے حوثیوں کیخلاف ملک گیرفوجی آپریشن کا اعلان کر دیا، یمنی صدارتی لیڈر شپ کونسل کے سربراہ رشاد العلیمی نے کہا آپریشن کا بنیادی مقصد حوثیوں کے زیرقبضہ یمنی علاقوں کو واپس لینا اورملک بھر میں ریاستی عملداری کو مکمل طور پر بحال کرنا ہے، حوثیوں کے زیر کنٹرول علاقوں کے عوام سے اپیل کی کہ وہ یمنی مسلح افواج کے ساتھ مکمل تعاون کریں۔ صدارتی کونسل کے سربراہ نے واضح کیاکہ حوثی ملیشیا کیخلاف یہ کارروائی کشیدگی کم کرنے کے تمام پرامن مواقع اورآپشنز ختم ہونے کے بعد شروع کی جارہی ہے،انہوں نے عزم ظاہرکیا کہ ریاستی افواج جو بھی شہر واپس لیں گی وہاں فوری طور پر بحالی اور تعمیر نو کا مرحلہ شروع کر دیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں