مہندی ٹاؤن میں کیمیکل سے جعلی دودھ تیار کرنیوالا ڈیری یونٹ پکڑا گیا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) پنجاب فوڈ اتھارٹی نے مہندی ٹائون میں کامیاب چھاپہ مار کر کیمیکل سے مضر صحت دودھ تیار کرنے والا ڈیری یونٹ پکڑ لیا’ سینکڑوں لیٹر جعلی دودھ’ چلر اور دیگر سامان قبضہ میں لیکر مالک کو گرفتار کر کے حوالہ پولیس کر دیا۔ تفصیل کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیم کو اطلاع ملی تھی کہ سمندری کے نواح مہندی ٹائون میں فیصل مقبول نے ڈیری یونٹ بنا رکھا ہے جہاں پر کیمیکل سے مضرصحت دودھ تیار کر کے شہر بھر کے مختلف علاقوں میں سپلائی کرتے ہیں جس پر فوڈ سیفٹی آفیسر نے عملہ کے ہمراہ چھاپہ مارا تو ڈیری فارم کا مالک کیمیکل سے بڑے پیمانے پر مضرصحت’ جعلی دودھ تیار کر رہا تھا۔ جہاں سے سینکڑوں لیٹر مضر صحت جعلی دودھ’ چلر’ ڈرم اور کیمیکل پائوڈر وغیرہ قبضہ میں لیکر یونٹ کو سیل کر دیا اور جعلی اور مضرصحت دودھ کو موقع پر تلف کر دیا گیا۔ انسانی صحت سے کھیلنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں