لاہور (بیورو چیف)ملک میں مہنگائی میں مزید اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جو 2سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔ادارہ شماریات کی ماہانہ رپورٹ کیمطابق رواں سال مئی 2026 ء میں افراطِ زر کی سالانہ شرح بڑھ کر 11.66فیصد ہو گئی ہے جو جون 2024ء کے بعد 23ماہ کی بلند ترین سطح ہے۔اپریل کے مقابلے مئی میں مہنگائی کی شرح میں 0.52فیصد اضافہ ہوا۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اپریل 2026ء میں سالانہ مہنگائی کی شرح 10.89فیصد ریکارڈ کی گئی تھی جبکہ مئی 2025ء میں یہ شرح 3.5 فیصد تھی۔ادارہ شماریات کے مطابق جولائی 2025ء تا مئی 2026ء اوسط مہنگائی 6.69 فیصد رہی۔مئی 2026ء میں شہروں میں ماہانہ بنیاد پر مہنگائی میں 0.68 فیصد اضافہ ہوا جبکہ دیہی علاقوں میں یہ شرح 0.30 فیصد بڑھی۔سالانہ بنیاد پر دیہی علاقوں میں مہنگائی کی شرح 11.48فیصد اور شہری علاقوں میں 11.79فیصد ریکارڈ کی گئی۔




