مہنگی بجلی ‘ٹیکسز سے انڈسٹری مشکلات کا شکار ہے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سابق رکن پنجاب اسمبلی چودھری شفیق احمد گجر نے عوام کو معاشی مشکلات سے نکالنے کے لیے بجلی کی قیمت میں 10روپے یونٹ اور پٹرو لیم مصنوعات کی قیمتوں میں کم ازکم 100 روپے فی لیٹرکمی کا مطالبہ کیا ہے مہنگی بجلی اور غیر ضروری ٹیکسز کی وجہ انڈسٹری مشکلات کا شکار ہے جبکہ پٹرول مہنگاہونے سے روزمرہ کی تمام اشیا غریب عوام کی پہنچ سے دور ہوچکی ہیں-انہوں نے کہا کہ جنگ کے دوران حکومت کی وصول کردہ 180 ارب روپے کی پیٹرولیم لیوی کا پیٹرول کی اصل قیمت سے تعلق نہیں۔ اس لئے پٹرولیم لیوی ختم کی جائے امیر وغریب پر ٹیکس کا یکساں بوجھ ڈالنامناسب نہیں۔انہوں نے کہا کہ انڈسٹری چلے گی توملک میں بھی معاشی استحکام اور مزدور خوشحال ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں