گوجرہ(نامہ نگار)نواحی گائوں میں میاں بیوی کو بیٹے سمیت تشددکا نشانہ بنانے والے افراد کے خلاف قانون متحرک ہو گیا۔لوگوں نے مداخلت کرکے جان چھڑائی۔ملزمان فرارہو گئے۔معلوم ہواہے کہ چک نمبر180گ ب کے محمد شفیق اس کی اہلیہ فرحت ریاض اوربیٹے کوگائوں کے صداقت علی ،قمر عباس وغیرہ نے تشددکا نشانہ بناتے ہو ئے شدید زخمی کر دیاشورواویلہ سن پر بعض افراد موقع پر آگئے جنہوں نے ملزمان کی منت سماجت کر کے ان کی جان بچائی ۔اور ملزمان موقع سے فرارہو گئے ۔اطلاع ملنے پر تھانہ صدر پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔




