فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) مسلم لیگ ن کے سابق رکن پنجاب اسمبلی مہرحامدرشید نے کہا ہے کہ 28مئی ملکی تاریخ کاروشن ترین، تحفظ نظریہ پاکستان اورتکمیل دفاع پاکستا ن کی تاریخ کادن ہے۔ میاں نوازشر یف نے 28مئی1998کو بھارت کے 5 ایٹمی دھماکوں کے جواب میں6 کا میا ب ایٹمی دھماکے کر کے نہ صرف وطن عز یز کوناقابل تسخیرقلعہ بناد یا بلکہ قوم کے سر مورال کوبھی آسمان کی بلندیوں پرلے گئے۔ پوری قوم کے اعصاب سے ہندو بنیئے کے خوف کو ہمیشہ ہمیشہ کیلئے ختم کر دیا۔ 2018 میں پی ٹی آئی کے بانی بھارت میں ہونیوالے انتخابا ت میں مودی کی کامیابی کیلئے دعا اورکشمیری عوام سے دغاکرتے رہے۔ میاں نوازشریف کے کردارکی وجہ سے انہیں دنیابھرمیں عزت کے وقارسے دیکھاجاتا۔




