میرا لیاری کا موازنہ کسی بھی فلم سے کرنا ناانصافی’دنانیر مبین

کراچی (شوبز نیوز) معروف اداکارہ دنانیر مبین نے اپنی آنے والی فلم میرا لیاری کا کسی دوسری فلم سے موازنہ کرنے کو ناانصافی قرار دے دیا۔فلم کو یو کے ایشین فلم فیسٹیول 2026 کے لیے منتخب کیا گیا ہے جہاں اس کا پریمیئر 2 مئی کو ہوا، جبکہ یہ 8 مئی 2026 کو ملک بھر کے سنیما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔ فلم میں لیاری کی حقیقی تصویر پیش کی گئی ہے اور خاص طور پر وہاں کے نوجوان ٹیلنٹ کو اجاگر کیا گیا ہے۔برطانیہ میں فلم کی تشہیر کے دوران دنانیر مبین نے میرا لیاری کا بھارتی فلم دھریندر سے موازنہ کیے جانے پر ردِعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ کسی بھی فلم کے ساتھ اس کا تقابل کرنا درست نہیں۔ان کے مطابق اس فلم کو کسی اور فلم سے جوڑ کر دیکھنا اس کے ساتھ ناانصافی ہے، میرا لیاری کا بنیادی خیال منفرد ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں