میوزک سٹریمنگ کمپنی نے میشا شفیع کو سفیر مقرر کردیا

لاہور (شوبز نیوز) موسیقی کی دنیا میں خواتین گلوکاروں کی کامیابیوں کو سراہنے کے لئے معروف میوزک سٹریمنگ کمپنی نے اپریل کے مہینے کے لئے مشہور گلوکارہ میشا شفیع کو ایکول پاکستان ایمبیسیڈر منتخب کیا ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ ان کے سامعین میں38فیصد کا تعلق نوجوان نسل سے ہے، اسکا مطلب ہے کہ انکے مداحوں میں ہر عمر کے افراد موجود ہیں جس سے انکی وسیع مقبولیت سامنے آتی ہے۔یہاں انکے پرستاروں کے لیے یہ خوشخبری بھی ہے کہ میشا شفیع اپنے نئے البم کھلنے کو کے ہمراہ دو سال کے وقفے کے بعد موسیقی کی دنیا میں واپس آئی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں