میکس کو بے حد محبت اور توجہ سے پالا گیا ہے’ شاہد آفریدی

اسلام آباد (سپورٹس نیوز) اسلام آباد سے لاپتا ہونے والے سابق قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی کے پالتو کتے میکس کو تلاش کرلیا گیا جس پر شاہد آفریدی نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے میکس کی واپسی میں مدد کرنے والے تمام افراد کا شکریہ ادا کیا۔سوشل میڈیا پر جاری اپنے پیغام میں شاہد آفریدی نے بتایا کہ میکس مل گیا ہے اور بالکل محفوظ ہے۔ انہوں نے کہا کہ جن افراد نے میکس کی گمشدگی سے متعلق پوسٹ کو لائیک، کمنٹ اور زیادہ سے زیادہ شیئر کیا وہ ان سب کے شکر گزار ہیں کیونکہ ان کی مدد کے بغیر میکس کی واپسی ممکن نہیں تھی۔واضح رہے کہ شاہد آفریدی نے میکس کی گمشدگی کے بعد سوشل میڈیا پر اس کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے بتایا تھا کہ جب میکس ان کی زندگی میں آیا تو وہ صرف 30 سے 35 دن کا ننھا سا پپی تھا۔ انہوں نے کہا تھا کہ میکس کو گھر کے ایک فرد کی طرح بے حد محبت اور توجہ سے پالا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں