کراچی (سپورٹس نیوز)پی ایس ایل 11 میں کراچی کنگز کے انگلش بیٹر جیسن رائے نے کہاہے کہ میں شعیب اختر کا سامنا نہیں کرنا چاہتا۔پی ایس ایل 11 میں کراچی کنگز کے بیٹر جیسن رائے نے ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں شرکت کی اور میزبان کی جانب سے پوچھے گئے مختلف سوالات کے جوابات دئیے گئے۔میزبان نے پوچھا کہ آپ کے آل ٹائم پاکستان کے پسندیدہ بیٹرز اور بولرز کون ہیں۔جواب میں جیسن رائے نے کہا کہ شعیب اختر پسند ہیں، میرے خیال میں ان کی بولنگ رفتار اور جارحانہ انداز شاندار تھا، میں چاہوں گا کہ شعیب اختر کا سامنا نہیں کروں۔




