میں نہیں چاہتا کہ بیٹا کرکٹر بنے’ عمر اکمل

لاہور (سپورٹس نیوز) پاکستانی کرکٹر عمر اکمل نے کہا ہے کہ میں نہیں چاہتا کہ میرا بیٹا کرکٹر بنے کیونکہ جو کچھ ہماری فیملی کے ساتھ ہوا ہے وہ میرے بیٹے کے ساتھ نہ ہو۔عمر اکمل کی اپنے بیٹے کے ہمراہ کرکٹ کھیلنے کی ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں وہ بیٹے کو پریکٹس کروا رہے ہیں اور بیٹے کے مستقبل سے متعلق اپنے خیالات کا اظہار کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وہ میرا بیٹا ہے اور وہ کرکٹ کا بہت شوقین ہے لیکن اگر میں اپنی ایماندارانہ رائے بتاں میں نہیں چاہتا کہ وہ کرکٹ کھیلے جیسا کہ آپ جانتے ہیں کہ یہ پاکستان ہے، ہمارے خاندان کے ساتھ جو کچھ ہوا، میں نہیں چاہتا کہ میرے بیٹے کے ساتھ ویسا نہیں ہوا اس کے بارے میں سب جانتے ہیں اس لیے میں اس کی مزید وضاحت نہیں کروں گا۔ان کا کہنا تھا کہ چونکہ یہ اس کا جنون ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں