نئی آٹو پالیسی کی منظوریIMF سے مشاورت سے مشروط

اسلام آباد(بیوروچیف) آئندہ پانچ سال کے لیے نئی آٹو پالیسی کی منظوری آئی ایم ایف سے مشاورت سے مشروط ، مزید التواء کا امکان، نئی پالیسی کا مسودہ تیار تاہم آئی ایم ایف کیساتھ جائزہ مذاکرات کے بعد حتمی منظوری دی جائے گی جس کے باعث آٹو پالیسی کی حتمی منطوری زیر التوا ہے اور نئی آٹو ڈویلپمنٹ اینڈ ایکسپورٹ پالیسی کا اجرا میں مزید تاخیر کا امکان پیدا ہوگیا ہے ، وزارت صنعت وپیداوارکے معتبر ذرائع کے مطابق نئی آٹو پالیسی کا مسودہ تیار ہو چکا ہے تاہم آئی ایم ایف کی جائزہ ٹیم جو 23ستمبر سے پاکستان کا دورہ کرے گی مسودہ پرآئی ایم ایف ٹیم کے ساتھ مشاورت کی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں