لاہور (شوبز نیوز) شان شاہد کی بطور ہدایتکار نئی فلم ”سائیکو” کی نمائش عیدالاضحی پر کرنے کا اعلان کر دیا گیا۔لاہور کے فلیٹیز ہوٹل میں فلم کے ٹریلر کی رونمائی اور میڈیا بریفنگ کا انعقاد کیا گیا۔فلم ریڈ لپ اسٹک پروڈکشن کے بینر تلے تیار کی گئی ہے،جس کے پروڈیوسرز سلمان بٹ اور راحت حسین جبکہ ایگزیکٹو پروڈیوسر میرا ہیں۔فلم کی کاسٹ میں شان شاہد، میرا، سونیا حسین، عدنان بٹ، نیر اعجاز، جاوید شیخ اور دیگر شامل ہیں۔




