فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)بیوی کی ناراضگی پر شوہر نے گلے میں پھندا ڈال کر خود کشی کرلی۔ پولیس نے نعش تحویل لیکر ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی۔ بتایا جاتا ہے کہ مکوآنہ کے رہائشی ثقلین حیدر ولد ارشاد کی سات سال قبل روبینہ بی بی سے شادی ہوئی تھی۔ کچھ عرصہ قبل ناراض ہو کر میکے چلی گئی بعد ازاں اس نے اپنی ہمشیرہ نورین کے ہمراہ سسرال جا کر ناراض بیوی کو منانے کی بھر پور کوشش کی۔ لیکن ساتھ چلنے کیلئے راضی نہ ہوئی تو ثقلین نے دلبرداشتہ ہو کر گلے میں رسہ ڈال کر چھت پر لگے پنکھے سے جھول کر زندگی کا خاتمہ کر لیا۔ اہل خانہ نے چھت سے لٹکتی نعش دیکھ کر پولیس کو اطلاع کی تو اس نے نعش قبضہ میں لیکر ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی۔




