فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) نامعلوم ملزمان نے پٹرولنگ پولیس کانسٹیبل کو اغوا کر لیا، تفصیل کے مطابق9ج ب کے رہائشی ناصر مسیح نے پولیس کو دی جانے والی درخواست میں بتایا کہ اس کا بہنوئی کشنر مسیح ولد جاوید مسیح جو کہ پٹرولنگ پولیس کمال پور میں بطور کانسٹیبل فرائض سرانجام دیتا ہے اور گزشتہ روز بائی پاس پرڈیوٹی پر گیا اور واپس نہ آیا اور اس کا فون بھی مسلسل بند جا رہا ہے، لواحقین نے رشتہ داروں اور دوستوں سے رابطہ کر کے دریافت کیا لیکن اس کا سراغ نہ مل سکا، اس نے شبہ ظاہر کیا کہ کانسٹیبل کشنر مسیح کو اغوا کر لیا گیا تاہم نشاط آباد پولیس نے کارروائی عمل میں لاتے ہوئے مقدمہ درج کر کے مغوی کانسٹیبل کی تلاش شروع کر دی ہے۔




