گوجرہ(نامہ نگار)نامعلوم موٹر سائیکل سوار نے فائرنگ کر کے نوجوان کو شدیدزخمی کر دیا۔ معلوم ہواہے کہ اقبال ٹائون گوجرہ کامدثر جاوید اپنے گھر کے باہرموجود تھاکہ اس دوران نامعلوم موٹر سائیکل سوار آگیا جس نے اس پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجہ میں وہ شدیدزخمی ہو گیا ۔زخمی کو فوری طورپر تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔ جہاں پر طبی امدادکی فراہمی جاری ہے۔جبکہ ملزم موقع سے فرارہو گیا۔تھانہ سٹی پولیس گوجرہ مصروف کارروائی ہے۔




