ممبئی (شوبز نیوز) بھارتی عدالت نے تقریبا سات سال بعد اداکارہ تنوشری دتا کی جانب سے دائر کیے گئے جنسی ہراسانی کے کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے مقدمہ زائد المیعاد کی وجہ سے خارج کردیا۔ذرائع کے مطابق ممبئی کی مقامی عدالت نے اکتوبر 2018 میں دائر کیے گئے تنوشری دتا کے دو مقدمات کا فیصلہ سناتے ہوئے دونوں مقدمات کو خارج کردیا۔عدالت نے اداکارہ کی جانب سے نانا پاٹیکر کے خلاف دائر کیے گئے مقدمے کو زائد المیعاد قرار دیتے ہوئے خارج کیا جب کہ دوسرے مقدمے کو شواہد کی عدم دستیابی کی بنا پر خارج کیا۔




