ڈھاکہ (سپورٹس نیوز) بنگلادیش کے فاسٹ بولر ناہید رانا آسٹریلیا کے خلاف آئندہ ماہ ہونے والی دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز سے انجری کے باعث باہر ہو گئے ہیں۔بنگلادیش کرکٹ بورڈ کے مطابق 23 سالہ ناہید رانا کو گزشتہ ہفتے زمبابوے کے خلاف دوسرے ٹی 20 میچ کے دوران بائیں جانب کھچا کی انجری ہوئی، جس کے باعث وہ کم از کم چھ ہفتوں تک کرکٹ سے دور رہیں گے۔ ناہید رانا کی عدم دستیابی بنگلادیش کے لیے بڑا نقصان سمجھی جا رہی ہے کیونکہ ٹیم 23 برس بعد اپنے پہلے آسٹریلوی دورے میں بہتر کارکردگی دکھانے کی امید رکھتی تھی۔رواں سال ناہید رانا نے بین الاقوامی کرکٹ میں شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 44 وکٹیں حاصل کیں، جو اس سال کسی بھی بولر کی جانب سے سب سے زیادہ ہیں۔انہوں نے 18.31 کی اوسط سے وکٹیں حاصل کیں




