نبی کریمۖ کے میلاد کی خوشی کرنا اہل ایمان کا شیوہ ہے

فیصل آباد ( سٹاف رپورٹر) انجمن سرفروشان اسلام پاکستان کے زیر اہتمام جشن عید میلاد النبیۖ کے سلسلہ میں عظیم الشان جلوس نکالا گیا جس کی قیادت ڈویژنل امیر پنجاب رانا جمشید قادری ‘ امیر فیصل آباد حاجی محمد سلیم قادری نے کی’ جلوس میں حاجی محمد اویس قادری’ محمد شفیق قادری’ محمد صدیق قادری’ عبدالعزیز قادری ‘ جلوس شہر کے مختلف راستوں سے ہوتا ہوا آستانہ انجمن سرفروشان اسلام پر اختتام پذیر ہوا’ جگہ جگہ جلوس کے شرکاء پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں اور شرکاء کو پھولوں کے ہار پہنائے گئے’ جلوس جن راستے سے گزار فضاء آمد مصطفیۖ مرحبا مرحبا سے گونجتی رہی’ جلوس کے اختتام پر ارض وطن اور پاک فوج کیلئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں’ اس موقع پر انجمن سرفروشان اسلام کے ڈویژنل امیر پنجاب رانا جمشید قادری’امیر فیصل آباد حاجی محمد سلیم قادری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حضور نبی کریمۖ کے میلاد کی خوشی کرنا اہل ایمان کا شیوہ ہے ‘ حضور اکرم ۖ کی آمد سے دنیا منور و روشن ہوگئی اور ظلم و جہالت کا خاتمہ ہوگیا۔ پیارے کریم آقا ۖ نے تمام امتیازات کو ختم فرما کر تمام لوگوں کو آپس میں بھائی بھائی بنا دیا ۔ حضورنبی کریم ۖ نے ناانصافی کو ختم فرما کر انصاف کا دور دورہ کر دیا’ جنہوں نے نبی کریمۖ کی اطاعت کی وہ دونوں جہانوں میں کامیاب و کامران ہوگئے اور جن لوگوں نے آپ ۖ کا انکار کیا ان کانام و نشان مٹ گیا اور وہ ذلیل و خوار ہوگئے’انہوں نے کہا کہ ‘ نبی کریمۖ سے محبت کا تقاضا ہے کہ ہم سیرت مبارکہ ۖپر صدق دل سے عمل پیرا ہو کر آپس میں اتحاد واتفاق اوررواداری کی فضاء قائم رکھیں’ نبی کریمۖ تمام جہانوں کے لئے رحمت بنا کر بھیجے گئے اورآپۖ کی تعلیمات پر صدق دل سے عمل پیرا ہو کر ہی دنیا اورآخرت میں کامیابی یقینی ہے’ ہم سرکار کامیلاد منا کر حضور نبی کریم ۖ سے محبت و عقیدت کااظہار کرتے ہیں اور جو کریم آقا ۖسے پیا ر کرتا ہے کریم آقا ۖبھی اس سے پیار فرماتے ہیں اور جو آقاکریم ۖ کی بارگاہ میں درود و سلام پیش کرتے ہیں ان پر اللہ کی رحمتوں کا نزول ہوتا ہے اور حضور اکرم ۖسلام کا جواب بھی عنایت فرماتے ہیں’انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنی زندگیوں کو نبی کریمۖ کے اسوہ حسنہ کے مطابق گزارناچاہیے’

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں