اسلام آ باد(بیوروچیف) وفاقی حکومت نجکاری پروگرام سست روی کا شکار ہو گیا ہے۔ پانچ سالہ نجکاری پروگرام کے دو سال بعد بھی پہلے مرحلے کے ایک سال کے اہداف حاصل کرنے میں ناکام ہے، پہلے مرحلے کے ایک سال میں10اداروں کے ہدف کے مقابلے میں صرف دو اداروں کی نجکاری ہو سکی۔ پہلے مرحلے کے ایک سال میں10اداروں کونجکاری کیلئے منتخب کیا گیا تھا لیکن 2سال گزر جانے کے باوجود حکومت کوصرف2 اداروں فرسٹ ویمن بینک اور پی آئی اے کی نجکاری کرنے میں کامیابی ملی جس سے وفاقی حکومت کے بڑے اقتصادی اصلاحاتی پروگرام کو دھچکہ لگا۔وفاقی حکومت نے اگست 2024 میں 5 سالہ نجکاری پروگرام 2024 تا 2029 منظور کیا تھا،ابتدائی پلان کے تحت 3 مراحل میں 24اداروں کا نجکاری کے لیے انتخاب کیا گیا۔




