نجی شعبہ نے عازمین حج کو عالمی معیار کی سہولتیں فراہم کیں

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) حج آرگنائزرز ایسوسی ایشن آف پاکستان کے سابق چیئرمین حافظ محمد شفیق کاشف نے حج خدمات کے مقابلہ سعودی عرب میں دنیا بھر میں پاکستان کے پرائیویٹ سیکٹر کو پہلی 3 پوزیشنز جیتنے پر پرائیویٹ سیکٹر کی نمائندہ تنظیم ہوپ پاکستان کی قیادت اور ملک بھر کے حج آرگنائزرز کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ نجی شعبہ نے شبانہ روز محنت کی بدولت سعودی عرب اور حکومت پاکستان کی تعلیمات اور ہدایات کے مطابق عازمین حج کو عالمی معیار کی سہولیات فراہم کی ہیں انہوں نے کہا کہ سعودی وژن 2030 کے مطابق حج 2027 کے لئے ابھی سے بکنگ کر کے انتظامات مکمل کئے جائیں گے۔ حافظ شفیق کاشف نے کہا کہ عازمین حج کی خدمت اور ان کی شکایات کا خاتمہ حج ٹوورز آپریٹرز کی اولین ترجیح ہے لہذا عازمین حج کی تعلیم وتربیت اور خدمت کے معاہدوں پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں گے یاد رہے کہ سعودی عرب کی حکومت نے اس سال حج 2026 میں پاکستان پرائیویٹ حج اسکیم کے انتظامات کو بہترین قرار دیا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں