فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) نشاط آباد ریلوے اراضی پر لگایا جانیوالا غیر قانونی بازار اور ریلوے کوارٹرز قبضہ مافیا سے واگزار’7افراد کو گرفتار کر کے ان کے خلاف مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔ تفصیل کے مطابق اعلیٰ حکام کی ہدایت پر ریلوے انسپکٹر آف ورکس ظہیر احمد نے ایس ایچ او تھانہ ریلوے رائو عمیر ساجد نے نشاط آباد ریلوے اسٹیشن کے قریب ریلوے اراضی پر غیر قانونی بازار لگانے والوں کیخلاف آپریشن کرتے ہوئے قبضہ مافیا سے علاقہ کو واگزار کرواتے ہوئے بھاری مقدار میں سامان قبضہ میں لیکر سات افراد زوہیب ولد منصور احمد’ علی اکرم ولد محمد صدیق بھٹی’ محمد علی ولد غلام حسین’ اختر محمد ولد گل محمد’ شوکت علی ولد محمد رمضان’ نوید ولد غلام جیلانی اور محسن آفتاب کو گرفتار کر کے ان کے خلاف تھانہ ریلوے میں مقدمہ درج کر کے بازپرس شروع کر دی اور اس کے ساتھ ساتھ ریلوے اسٹیشن کے قریب ریلوے کوارٹرز کو قبضہ مافیا سے واگزار کروا لئے۔




