نشہ آور گولیاں کھلا کر سسر کی بہو سے حرام کاری

ماموں کانجن(نامہ نگار) بیٹی بنا کر لیجانے والا سسر درندہ بن گیا ،بیٹے کو نشہ آور گولیاں دیکر مجھے اپنی ہوس کانشانہ بناتا رہا ،بیٹے سے طلاق لیکر اپنے ساتھ شادی پر اکساتا رہا،تفصیلات کے مطابق ماموں کانجن کے گائوں546گ ب گوگیرہ کی رہائشی روبینہ بی بی دختر منظوراحمد بھٹی نے مقامی پریس کلب ماموں کانجن میں اپنے ویڈیو بیان میں کہا کہ 27اپریل2026 کو اسکی شادی تھانہ ہڑپہ کے گائوں88بوٹے والا کے شوکت علی ممبڑ کے بیٹے لیاقت علی سے ہوئی تھی سسرال جانے کے بعد جب اسکا خاوند محنت مزدوری کے سلسلہ میں گھر سے شہر چلا جاتا تو اسکا سسر گن پوائنٹ پر اسے زبردستی اپنی ہوس کا نشانہ بناتا کسی کو بتانے کے نتیجہ میں جان سے مارنے کی دھمکیاں دیتا تاہم اس نے واقعہ سے خاوند آگاہ کیا جس نے اپنے والد سے اس پر احتجاج کیا تواس نے اسے تشدد کانشانہ بناتے ہوئے گھر سے نکل جانے کا کہہ دیا جسکے بعد رنڈوے سسر نے اسکی نگرانی سخت کردی اور میکے فون کرنے پر بھی پابندی لگادی جس وجہ سے وہ اپنے والدین کو بھی اپنے سسر کی بربریت سے آگاہ نہیں کرسکی پھر متعدد بار رات کو بھی میرے خاوند کو نشہ اور گولیاں دے کر خود آئس پی کر میرے ساتھ کئی کئی گھنٹے درندگی کرتا رہتا روبینہ کے خاوند لیاقت علی نے اپنے والد کی اسکی بیوی سے زناحرامکاری اور تشدد کی تائید ہے اور کہا کہ وہ اسی وجہ سے گھر چھوڑ کر یہاں آگئے ہیں مبینہ ملزم شوکت علی سے رابطہ نہیں ہوسکا تاہم معلوم ہوا ہے کہ اس نے انکے گھر چھوڑ کریہاں آجانے کے بعد اپنے دفاع کے لئے اپنے،بہو اور بیٹے کے سسرال کے خلاف چوری کی درخواست تھانہ ہڑپہ میں دے دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں