نواز شریف نے پاکستان کو ایٹمی قوت بنا کر قوم پر احسان کیا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) مسلم لیگ ن کے سابق رکن پنجاب اسمبلی چوہدری شفیق احمدگجر نے کہاہے کہ میاں محمدنوازشریف کی قیادت میں مسلم لیگ ن کی حکومت نے 28مئی 1998کوبھارت کے5ایٹمی دھماکوں کے مقابلہ میں 6ایٹمی دھماکے کرکے پاکستان کو عالم اسلام کی پہلی اوردنیاکی چھٹی جوہری طاقت بناکرقوم پر بہت بڑااحسان کیاجس سے قوم کا سرفخرسے بلند ہوا۔ وہ واحد لیڈر ہیں جنہوں نے اقتدارکی پرواہ کئے بغیردھماکے کرکے ثابت کیاکہ انہیں اقتدارنہیں پاکستان اوراپنی قوم عزیزہے۔ جاری بیان میں انہوں نے کہاکہ ووٹ کی طاقت سے تین باروزیراعظم منتخب ہونیوالے میاں نوازشریف نے پاکستان کوہرلحاذسے بلنددرجے تک پہنچایا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں