نہر میں نہاتے ہوئے نوجوان ڈوب کر جاں بحق

گوجرہ(نامہ نگار) نہر میں نہاتے ہو ئے نوجوان ڈوب کر جاں بحق ہو گیا۔معلوم ہواہے کہ چک نمبر372ج ب کامحنت کش نوجوان ابو بکر دھماں بنگلہ نہر میں نہانے گیا جو گہرے پانی میں ڈوب گیااور باہر نہ آسکا جس کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکاروں نے تلاش شروع کر دی جو کچھ فاصلے سے نکال لی گئی اور نعش ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی گئی نعش گھر پہنچتے ہی علاقہ میں کہرام مچ گیا اور فضا سوگوار ہو گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں