لاہور (سپورٹس نیوز) نیشنل ویمنز ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے فائنل میں سٹارز نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے انوِنسبلز کو 52 رنز سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔ میچ میں طوبی حسن کی آل رانڈ پرفارمنس نے ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔سٹارز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 156 رنز بنائے۔طوبی حسن نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 50 رنز اسکور کیے جبکہ سدرہ امین نے 30 رنز کی اننگز کھیلی۔ انوِنسبلز کی جانب سے امبر کائنات اور مومنہ ریاست نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔




