لندن (سپورٹس نیوز) نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر پر کوکین کے استعمال کے باعث 2 سال کی پابندی لگ گئی۔ برطانوی میڈیا رپورٹ کے مطابق 35 سالہ بریسویل نے گزشتہ برس کاونٹی چیمپئن شپ کے فائنل میں کوکین کا استعمال کیا تھا۔ نیوزی لینڈ کے سابقہ فاسٹ بولر کا25ستمبر کو ٹیسٹ مثبت آیا جبکہ بریسویل نے بھی کوکین کے استعمال کا اعتراف کیا، وہ ایونٹ میں ایسیکس کی نمائندگی کر رہے تھے۔




