واپڈا سٹی میں مالک مکان نے چوکیدار کو گلہ دبا کر موت کے گھاٹ اتار دیا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) تھانہ چک جھمرہ کے علاقہ واپڈا سٹی میں مالک مکان نے چوکیدار کو گلہ دبا کر موت کے گھاٹ اتار دیا، پولیس نے نعش تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر کے ملزمان عثمان وغیرہ کی تلاش شروع کر دی۔ تفصیل کے مطابق تاندلیانوالہ کے رہائشی شوکت علی نے بتایا کہ اس کا بیٹا عرفان علی واپڈا سٹی میں عثمان کے پاس گھر میں چوکیداری کرتا تھا اور گزشتہ شب ان کو فون کال آئی کہ عرفان سرونٹ کوارٹر میں مردہ حالت میں پڑا ہے، جس پر وہ موقع پر پہنچے تو عرفان کے گلے پر نشان تھے جسے مبینہ طور پر گلہ دبا کر جان سے مارا گیا تھا، تاہم پولیس کو اطلاع کی تو پولیس نے نعش تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر کے عثمان وغیرہ چار افراد کیخلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں